مکرمی ! پوری دنیا میں 21مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایاگیا ہمارے ملک کاسانحہ ہے کہ کبھی بھی جنگلات کی حفاظت کے اقدامات نہیں کیے گئے جبکہ ہم درخت لگا کے اپنے ملک کو آلودگی سے پاک کرنے اورجنگلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔کیوں نہ آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیںتاکہ ہماری آنے والی نسلیں تکلیف دہ ماحول میں نہیں بلکہ سرسبزپاکستان میں رہیں ۔ جیسا کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے ایک ایک ممبرکوایک ایک درخت لگانے کا کہہ رہی ہے۔ اگراسی طرح ہرپارٹی اور ہرفرد اپنا فرض سمجھ کرایک ایک درخت لگائے اور اس کی دیکھ بھال بھی کرے تو ہمارے ملک میں کروڑوں درخت لگ جائیں گے۔ اور ایک بات یہ بھی ہے درخت لگا کے اسے بھول نہ جائیں بلکہ اس کی حفاظت کریں تاکہ وہ بڑا درخت بن کر ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مفید ثابت سکے ۔اس چودہ اگست پر ہر کوئی درخت لگانے کی بات کررہا ہے۔ یہ بالکل اچھی بات ہے اس سے پاکستانی جھنڈیوں کی بے حرمتی بھی نہیں ہوگی اور ہمارے ملک میں درخت بھی کافی تعداد میں لگ جائیں گے۔ مگریہ کام صرف فوٹو سیشن نہ ہو بلکہ اپنے ملک کی محبت میں ہو جس سے ہمارے ملک کا مستقبل سنورسکے۔ (علی جان116-J2جوہرٹائون لاہور)