لورالائی (نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع لورالائی میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں پانچ لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میرسرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی ضلع لورالائی کے علاقے میختر میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، سینیٹر سر فراز بگٹی محفو ظ رہے ، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔