اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) نون لیگ سیاسی یتیم کی طرح بیماری پر سیاست کر رہی ہے ۔ کیا بیماری کا واویلا صرف جیل سے باہر آنے کے لئے تھا؟ اس بات کا اظہارتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے نواز شریف کی جانب سے عدالت میں حاضری پراستثنیٰ کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ آج ضمانت کے 27ویں دن بھی نواز شریف کے علاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،کیا یہ بیماری کو احتساب سے بچائوکی ڈھال بنانے کی کوشش نہیں ؟نواز شریف کی ضمانت کے دوران مصروفیات کسی بھی طرح ایک بیمار شخص والی نہیں رہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نون لیگ چاہے کچھ کرلے ، ڈیل اور ڈھیل اب ناممکن ہے ۔