کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم میں گروپ بندی کے معاملے پر سرفراز احمد کی آنکھیں بند ہیں تو وہ قیادت کے قابل نہیں ہیں، ورلڈکپ ابھی باقی ہے اور تمام کھلاڑیوں کو متحد ہو کر کھیلنا ہو گا۔ کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں ابھی ہمارے چار میچز باقی ہیں، ہم ورلڈ کپ سے ابھی باہر نہیں ہوئے ، اگلے میچز میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا متحد ہو کر کھیلنا ضروری ہے ۔معین خان کا کہنا تھا کہ 1992 ورلڈ کپ میں بھی پہلے ہم ہارے تھے اور پھر جیتے تھے صرف جذبے کی ضرورت ہے ۔