لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کاآخری راؤنڈ مکمل ہو گیا، سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، بلوچستان نے سندھ کو شکست دے دی، خیبر پختونخواہ اور ناردرن کا میچ ڈرا ہو گیا،پانچ روزہ فائنل میچ سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درمیان یکم جنوری سے شرع ہو گا۔ دفاعی چیمپئین سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ میچ کے آخری روز سنٹرل پنجاب کو جیتنے کے لیے 63 رنز کا ہد ف ملا تھا جو انہوں نے بغیرکسی نقصان کے حاصل کر لیا۔یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ۔نیشنل سٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا رہا ۔