لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے موسم سرما کی تعطیلات کو مسترد کر دیا۔تنظیم کے سربراہ شبیر ہاشمی کاکہنا ہے کہ 20 دسمبر سے 5 جنوری تک سکولز کی بندش قابل قبول نہیں ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولز میں کوالٹی انشورنس ٹیسٹ چل رہے ہیں۔کلاس نہم دہم وہشتم کے داخلوں کا شیڈول بھی ہے جس سے تعلیمی سال ضائع ہوگا۔پہلے بھی سموگ کے باعث سکولز بند کرائے گئے اب یہ فیصلہ نہیں مانتے ۔محکمہ ایجوکیشن سرما تعطیلات کا نوٹیفکیشن واپس لے ہم سکول بند نہیں کریں گے جبکہ دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کاشف ادیب کاکہنا ہے کہ شیڈول سے ہٹ کر چھٹیاں دینے سے بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہورہا ہے ۔ عالمی سطح پر تعلیمی سال 240 سے 250 دنوں کا ہوتا ہے مگر پاکستان میں اضافی چھٹیوں کی وجہ سے تعلیمی سال 150 سے 140 کا ہو کر رہے گیا ہے ۔ اب محکمہ سکول ایجوکیشن سے درخواست ہے کہ چھ جنوری کے بعد چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے ۔