لاہور(کلچرل رپورٹر)سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنی دوسری فلم’کملی‘ کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جس میں ثانیہ سعید اور صبا قمر سمیت دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔فلم کا آغاز کلر کہار سے کیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کی شوٹنگ مختلف مقامات پر تسلسل سے جاری ہے ۔فلم میں صبا قمر لیڈ رول کررہی ہیں۔یاد رہے کہ سرمد کھوسٹ کی ایک فلم ’زندگی تماشا‘ مکمل ہوچکی ہے جسے آئندہ سال ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔