لاہور(جنرل رپورٹر)نجی ادویہ ساز کمپنی کی جانب سے ملک بھر کے 25 سے زائد ہسپتالوں میں’ ’اسٹروک‘‘ مرض کی آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا گیاجس میں 500 سے زائد پیشہ ورانہ ماہرین صحت کو بیماری کی مشکلات اور سٹروک کے علاج کے بارے میں بتایا گیا۔ڈاکٹر فہیم احمدنے کہا اس آگاہی مہم کا مقصد پیشہ ورانہ ماہرین صحت کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی مہم کا حصہ بناتے ہوئے ان کی توجہ بیماری کی ہنگامی نوعیت اور ان کے مریضوں میں سٹروک کی روک تھام کی اہمیت کی طرف مبذول کرانا ہے ۔ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق سٹروک واقعات ہر لاکھ افراد میں 250 کے قریب مریض ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں ہر سال 3 لاکھ 50 ہزار نئے سٹروک مریض ہوتے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔کمپنی ملک میں قابل روک تھام بیماریوں کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کوشاں ہے ۔ نہ صرف سائنسی بنیادوں پر جدید علاج کی مصنوعات تیار کررہی ہے جو اس بیماری کے علاج میں استعمال کی جاتی ہے جبکہ سٹروک کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے بھی کام کررہی ہے تاکہ بہتر علاج و انتظام ممکن ہو۔