ہنوئی (نیٹ نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہر ہنوئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہیئر سٹائلسٹ تراؤنگ ژوان ٹرمر اور ریزر کی مدد سے لوگوں کے سروں پر نقش و نگار بناتے ہیں، گزشتہ 5 سالوں سے لوگوں کے سروں پر طرح طرح کے نقش و نگار بنانے کا تجربہ کر رہے ہیں،ان کی دکان پر آنے والے صارفین ہیئر اسٹائلسٹ سے اپنی پسند کے ڈیزائن بنواتے ہیں جب کہ یہ اسٹائل بنانے کے 13 سے 17 ڈالرز تک رقم لیتے ہیں،تراؤنگ ژوان کی جانب سے بنایا جانے والا ایک ڈیزائن عام صارف کے سَر پر 2 سے 3 دن رہتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے کاروبار کافی مقبول ہوا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر میرے سٹائل کی تصاویر خوب وائرل ہوئی ہیں ۔