اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز) سرپرائز ڈ ے آج منایاجائیگا، دستاویزی فلم اور پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کردیا۔ بھارت کے 2 طیارے کو مارگرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ناقابل تسخیر عزم ‘‘کے عنوان سے دستاویزی فلم کا اجرائکر دیا ہے ، پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افواج پاکستان پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے کردار ادا کرتی رہیں گی۔ پاک فضائیہ نے 27 فروری سرپرائز دیکر بھارت کو شکست دی ۔ تاریخی کارنامے کی یاد میں سرپرائز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ،پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے ایک نغمہ بھی جاری کر دیا ۔ اﷲ اکبر کے نام جاری نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔