کراچی، سکھر،روہڑی ،قصور ،ہیڈمرالہ، کامونکے ، ایمن آباد ،گگو منڈی( بیورورپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ92نیوز، نامہ نگاران) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خواتین و بچوں سمیت 20افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سانگی کے قریب رحیم یار خان سے کراچی جانے والا اینٹوں سے بھرا مزدا ٹرک ٹرالر کی سائیڈ لگنے سے قومی شاہراہ پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں اینٹوں کے اوپر بیٹھ کر سفر کرنے والے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے ، متعدد افراد زخمی ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے ۔ جاں بحق افراد میں ارم،حنان،طاہرہ،نور فاطمہ،رضوان،رحمان،تبسم تبی،روبینہ،لائبہ و دیگر شامل ہیں۔کراچی کے علاقے کورنگی میں جام صادق پل سے گودام چورنگی کی جانب اترتے ہوئے واٹر ٹینکر نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر مارے گئے ۔۔سندھ کے علاقے سامارو کی یوسی آراڑو بھرگڑی میں رامجاگو موری کے قریب ڈینگان بھرگڑی شہر سے آنے والی کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مٹھڑائو کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں خاتون شریمتی پاروتی، ایک سالہ معصوم بچہ گووند اور عمر کوٹ کا رہائشی 30 سالہ گلجی میگھواڑ ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔قصور کے علاقے رو سہ با زا ر کو ٹ را دھا کشن کے نز دیک 10سا لہ او یس اور 8سا لہ ز ین مو ٹر سا ئیکل پر جا رہے تھے کہ ٹر یکٹر نے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں دو نو ں مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے ۔ ہیڈمرالہ سیالکوٹ روڈپرایک ڈمپرنے اڈہ شیرپورکے قریب موٹرسائیکل سوارچاربچوں کوکچل ڈالاجن میں سے 12سالہ عبدالرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیاجبکہ تین بچے شدیدزخمی ہوگئے ۔کامونکے ، ایمن آباد کے نواحی گائوں چک ہندہ کا اٹھائیس سالہ محمد مبشر ولد محمد بوٹا اپنے بھائی انیس سالہ اﷲ دتہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار جارہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی جس سے اﷲ دتہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ اُس کا بھائی مبشر زخمی ہوگیا۔گگومنڈی کے نواحی گائوں215۔ای بی کے رہائشی محمدیوسف کا7سالہ بیٹازین علی جوگونگابہرہ اورذہنی معذورہے اڈاکواٹرکے نزدیک ریلوے لائن عبورکررہاتھاکہ فریدایکسپریس کی زدمیں آگیا جس سے زین علی موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔