کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سرکاری افسر ہمارے ملک کا مایہ ناز اثاثہ ہیں، موجودہ حکومت ان کی صلاحیتوں پر بلاشبہ فخرکرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے 30 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے نے صلاحیتوں کو چمکادیا ، آپ کے وژن کو وسیع کردیا،تنقیدی اور تخلیقی سوچ پر زور دیا، انہوں نے ڈی جی نم ڈاکٹر سعد خان، فیکلٹی ممبران اوراساتذہ کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ جذبے کی بھی تعریف کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 73 برس کے بعد بھی آج ملک کے تمام ادارے کرپشن کی زد میں ہیں ، وزیراعظم نے ملک سے کرپشن کی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ارادہ کرلیا، کرپشن کے الزام میں بڑے چور سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس موقع پر قاسم خان سوری نے شرکاء کورس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ڈی جی نم نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔بعد ازاں قاسم خان سوری نے راس کوہ ہاؤس کا افتتاح کیا جونم کوئٹہ کا سرکاری گیسٹ ہاؤس ہے ۔