لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے لئے کفایت شعار ی پالیسی جاری کر دی ۔پالیسی کی روشنی میں رواں مالی سال 2020-21 کے دوران نئی گاڑیوں کی خریداری ، وزرا اور افسران کے سرکاری خرچے پر بیرون ملک دوروں پرپابندی ہونگی۔اعلیٰ سول افسران اور وزرا ئکے بیرون ملک سرکاری دورے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے ۔غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے گا۔ بیرون ملک علاج معالجے ، پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ،فائیوسٹار ہوٹل میں ورکشاپ کے انعقاد پر پابندی ہو گی۔ صوبائی وزرا کے گھروں کی تزین و آرائشپر بھی پابندی ہو گی جبکہ سپلیمنٹری گرانٹ ، فنڈز کی دیگر منصوبوں کو منتقلی پر بھی پابندی ہو گی۔