اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ریسٹ ہائوسز ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے سے چلتے ہیں ، اب یہ عوام کیلئے کھلنے کے بعد حکومت کیلئے منافع کمائیں گے ، انہوںنے ٹویٹ میں گورنر ہائوس نتھیا گلی کی ویڈیو بھی شیئر کی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا نو آبادیاتی دور کی یہ نشانیاں جن کی دیکھ بھال کیلئے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں کے اخراجات اٹھتے ہیں ، اب حکومت کیلئے آمدن کا ذریعہ بنیں گے ۔واضح رہے گورنرہائوس نتھیا گلی 1923 میں تعمیرہوا جو 8کمروں پر مشتمل اور76کنال پر محیط ہے ۔