لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرایندمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروانے والی خراب مشینیں فوری مرمت کرواکرمریضوں کیلئے کارآمدبنانے کاحکم دے دیا۔ کیپٹن(ر) ثاقب ظفرنے کہا کہ لاہورکے تقریبا تمام ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ مشینیں فعال ہیں۔تمام ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں مشینوں کے مکمل فعال ہونے کی فورارپورٹ میرے دفتربھیجیں۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوٹیسٹ کروانے کی بابت کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوصاف ستھرے اوردوستانہ ماحول میں علاج معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔