لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت 5ہزار نرسوں کو سرکاری ہسپتالوں کیلئے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سکیل 16 میں بھرتی کیا جائے گی۔ کل سیٹوں میں سے 500 مرد وں کے لیے اور 4500خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں ۔مردوں کے لیے مختص سیٹوں میں سے 460اوپن کوٹے کے لیے ہیں، 15 معذورافراد ور 25اقلیتوں کے لیے ہوں گی۔ خواتین کی سیٹوں مین سے 4140اوپن میرٹ ، معذور افراد کا کوٹہ 135اور اقلیتوں کے لیے 225سیٹیں مختص ہیں ۔ امیدوار 28اکتوبر تک آن لائن تک جمع کرا سکتے ہیں۔ نرسیں بھرتی