لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو قابل محصول آمدن کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 2اگست مقرر کردی ۔ ذرائع کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئر مین پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ، صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔