لاہور (آن لائن)آفیشل ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہروں اور تحصیلوں میں سرکاری نرخوں پرآٹے کے تھیلوں کی فراہمی کیلئے 484سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی کو آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں کرنے دینگے ۔پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں اور تحصیلوں میں 207مقامات پر ٹرکوں کے ذریعے بھی سرکاری نرخ پر آٹے کے تھیلوں کی فروخت جاری ہے ۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی کاوشوں سے صورتحال معمول پر ہے ۔