لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے وابستہ افسروں کی جانب سے سرکاری وسائل کے ضیاع کا نوٹس لینے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق طارق محمود اعوان صدر پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نام کئے گئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں گریڈ20 اوراس سے اوپر کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(سابقہ ڈی ایم جی گروپ) سے تعلق رکھنے والے آفیسرزکم سے کم 4سے زائد گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، جس کے ساتھ ڈرائیورز،پٹرول اور درجہ چہارم ملازمین بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ اس بات کا نوٹس لیا جائے اورسرکاری وسائل کے ضیاع کو روکیں۔