لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب کے سرکاری کالجز میں ای روزگار مراکز قائم کیے جائیں گے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے ہو گیا سیکرٹری ایچ ای ڈی ساجد ظفر ڈال اور چئیرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانوں رائے تیمور بھی تقریب میں شریک ہوئے ،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ بہت ساری ملازمتیں آن لائن موجود ہیں 33 سنٹرز پہلے ہی کام کر رہے ہیں، 40 مزید سنٹرز بنا رہے ہیں16 سالہ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان تربیت حاصل کریں گے اور روزگار کی تلاش میں آسانی ہو گی،۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ ای روزگار مراکز پہلے جامعات میں تھے ، اب کالجز تک ای روزگار سنٹرز بنانے لگے ہیں۔16 ہزار بچے مستفید ہو چکے ہیں، ہر سال 25 ہزار بچوں کو تربیت دیں گے ،فری لانسنگ کورسز سے بچے 23 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔دریں اثنا وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کیلئے انتہائی اہم ہیں، اس موقع پر منسٹر الیون اور پروفیسر الیون کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہواراجہ یاسر سرفراز کی قیادت میں منسٹر الیون نے پروفیسر الیون کو شکست دی۔