سرگودھا/اوکاڑہ/قصور(سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز)سرگودھا کے نواحی چک 39شمالی میں نوجوان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، چک 39 شمالی کے رہائشی محمد ارشدکے بیٹے ارسلان کواپنی جواں سال بہن سائرہ کے چال چلن پر شبہ تھاجس پر گھر میں اکثر جھگڑ رہتاتھا ، ارسلان نے گزشتہ روز پسٹل سے فائرنگ کرکے سائرہ کو قتل کردیااور فرار ہوگیا،ادھر اوکاڑہ میں ا ولادنہ ہونے کی رنجش پر خاوند نے چارساتھیوں کی مدد سے بیوی کو قتل کردیا،ملزمان نے اس کاگلادبا دیا اور اس کے منہ میں زہریلی چیز ڈالی تھی ، نواحی قصبہ بھینی منظور والی کے رہائشی محمد سلیم کی تین سال قبل چانن بی بی سے شادی ہوئی تھی جن کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی ،دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتاتھا ،گذشتہ روزسلیم نے اپنے چار ساتھیوں کی مدد سے زبردستی چانن بی بی کے منہ میں کوئی زہریلی چیز ڈالی اور گلا دباکر فرارہو ہوگئے ، چانن بی بی کا بھائی مظہر فرید دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث اپنی ہمشیرہ کاپتہ کرنے آیا تودیکھاکہ اس کی بہن جاں بحق پڑی ہے اووراس کے منہ میں سے جھاگ اور خون نکل رہاہے ، مظہر کی درخواست پر متوفیہ کے خاوند اورچار دیگر ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئینگے ۔ادھر بہن کی شادی پر کراچی سے آنے والے شہبازکو چھا نگا ما نگا جنگل میں قتل کر دیا گیا ، مقتول کراچی سے ڈیڈا چک راجہ جنگ گاؤں آیا ہوا تھا ،جمعہ کے روز شام 6 بجے کے قریب کسی فون کی کال پر اپنے بھائی کی ہونڈا 125 لے کر نکلا اور گھر واپس نہ آیا ، ہفتہ کے روز شام کو ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو اطلاع ملی کہ جنگل کے بلاک نمبر 4 میں لاش پڑی ہے ، ایس ایچ او نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں بھجوا دی۔