قلقیلیہ(این این آئی )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں 15 فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ فوج نے 4ماہی گیر بھی گرفتار کرلئے ۔ اسیر ڈاکٹر امجد کو 18سال بعد رہا کردیا گیا جبکہ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی الحاق کا نتیجہ نسل پرستی کی شکل میں آئے گا۔میڈیارپورٹس کے فلسطینی 17 سال سے بند ایک شاہراہ کے کھولے جانے اور یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے ، اسرائیلی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ،کفر قدوم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ، ادھر شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے کم سے کم چھ فلسطینی زخمی ہوئے ۔