کولمبو (آن لائن)سری لنکا نے پہلی مرتبہ ایک فوجی آفیسر کو ملک کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے کا سربراہ نامزد کردیا ہے ، جس پر اپریل میں اسلام پسند انتہا پسندانہ بم دھماکوں کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا جاتا ہے جس میں259افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ملٹری انٹیلی جنس سربراہ بریگیڈیئر سوریش سیلے کو انٹیلی جنس ادارے کا مقرر کردیا گیا ہے ۔