کولمبو (اے ایف پی،نیٹ نیوز) سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں چھٹیاں منانے کیلئے آئے ایک برطانوی وکیل کی پوری فیملی جبکہ ڈینش ارب پتی شخص کے تین بچے لقمہ اجل بن گئے ۔نمارک کی فیشن کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کے سی ای او اینڈرس ہولک پاولسین کی فیملی چھٹیاں منانے سری لنکا گئی تھی، انہوں نے اپنے تین بچوں کو کھو دیا ہے ۔برطانوی وکیل بین نکولسن اپنی اہلیہ اور دو بچوں کیساتھ ہوٹل میں ناشتہ کر رہے تھے جب خودکش حملہ آور نے دھماکہ کر دیا، نکولسن کی بیوی، بیٹی اور بیٹا مارے گئے جبکہ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔