مکرمی !سری لنکا کا شہر کولمبو دھماکوں سے گونج اٹھا خودکش دھماکوں کی زد میں آکر دوسو سے زائد افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے حملوں کے بعد سری لنکا کے وزیراعظم نے کرفیو لگا کر شہر میں 2 دن تک تعطیل کا اعلان کیا پاکستان نے بھی واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا سری لنکا میں دہشت گردی کے اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کسی رنگ ونسل سے تعلق نہیں دہشت گردی پوری دنیا کے لوگوں کیلئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے مختلف ممالک کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے دہشتگردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے پوری دنیا کو یکجا ہونے پڑے گا اور ایک پلیٹ فارم سے اس کے خلاف آواز بلند کرنی پڑے گی۔ (کاوش میمن،جامعہ اردوکراچی)