کراچی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے لنکا پریمئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن جو 28 اگست تا 20 ستمبر ہونا تھا کوویڈ 19 کی مسلسل بدلی ہوئی صورتحال کی وجہ سے نومبر تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ پانچ ٹیمیں کولمبو، کینڈی، گالے ، ڈمبولا اور جافنا کے ناموں سے شرکت کریں گی ۔