کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں پہلے میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈکویلا بھی دوبارہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، دلروون پریرا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز ، چندیمل، تھریمانے،مینڈس، جانتھ پریرا، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ، اکیلا دانن جایا، لاستھ ایمبل ڈینیا، لکمل، لاہیرو کمارا، اوشادا فرننڈو، لکشن سنداکن اور وشوا فرننڈو پر مشتمل ہے۔