کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میچوں میں بدعنوانی اور میچ فکسنگ کی روک تھام کیلئے قومی کھلاڑیوں پر سخت کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کھیلوں میں کرپشن اور میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر سخت سزا دی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر کھیل مہندا نندا الوتھ گمگے نے الزام عائد کیا تھا کہ 2011ء میں بھارت اور سری لنکا کے مابین ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیاگیا تھا جس پر سری لنکن بورڈ کی جانب سے تحقیقات بھی کی گئی تاہم وزارت کھیل نے اس معاملے پر ہونے والی انکوائری کو روک دیا جبکہ سپورٹس ایکٹ 2019ء کے تحت وزارت کھیل کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی جمع کرائی گئی رپورٹ بھی نظر انداز کردی گئی ۔