کوئنز لینڈ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 17 نومبر کو کوئنز لینڈ میں کھیلا جائیگا۔میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پروٹیز نے کینگروز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔