کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم سکاٹ موریسن نے چین کی جانب سے نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد ہانگ کانگ کے شہریوں کو آسٹریلیا میں نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینے کیلئے ویزے کی مدت میں پانچ سال کی توسیع کردی جبکہ ہانگ کانگ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ معطل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے جمعرات کو دارالحکومت کینبرا میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ ہفتے جو نیا سکیورٹی قانون نافذ کیا گیا ہے ، اس سے حالات تبدیل ہو گئے ہیں جن کے پیشِ نظر آسٹریلیا ہانگ کانگ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ معطل کر دے گا۔