سرینگر(این این آئی،کے پی آئی ) پولیس نے سرینگر میں بھارتی ترنگا لہرانے کے بی جے پی ،آر ایس ایس کے منصوبے کو ناکام بنادیا،3افراد گرفتار کر لئے جبکہ اقدام خود کشی کرنے والا بھارتی فوجی 14دن بعد دم توڑ گیا،دریں اثناء ضلع ادھمپور کے علاقے کریمچی میں مانسر موڑ کے مقام پر ایک کار گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ کورونا سے مزید 8افراد فوت ہوگئے ، کٹھوعہ میں 17 جنوری 2018 کو انتہا پسند ہندوئوں کے ہاتھوں قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی آصفہ بانو کے مقدمہ کی وکیل دپیکا سنگھ رجاوت کو گرفتار کر لیا گیا