سرینگر(92نیوزرپورٹ، نیٹ نیوز) غیرقانونی بھارتی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں آزادی کی آوازکوبند کردیاگیا،مقبوضہ وادی کے معروف وکیل بابرقادری کودن دیہاڑے گولی مار کر شہید کردیا گیا ، نامعلوم افرادنے سرینگرکے علاقے ہوال میں بابرقادری کونشانہ بنایا،کشمیری وکیل بابرقادری بھارتی میڈیاپھربیٹھ کرپاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے تھے ، قادری نے ایک ٹویٹ میں اپنی جان کو لاحق خطرے سے آگاہ کیا تھا، بابرقادری کی سرینگرمیں نمازجنازہ اداکردی گئی، سرچ آپریشن میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا، دریں اثنا ضلع پلوامہ سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام، گاندربل، کپواڑا، بارہ مولہ، باندی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، کشتوار، راجوڑی، پونچھ اور سمیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی قابض افواج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ، دو الگ الگ حملوں میں ایک بھارتی فوجی اور بلاک ترقیاتی کونسل( بی ڈی سی) چیئر مین کھاگ بھوپندر سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 20 متاثرین فوت ہوگئے ، مجموعی تعداد 1062ہوگئی ہے ۔