نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی شہر احمد آباد میں کورونا وائرس کے حوالے سے چلائی جانے والی آگاہی مہم کے دوران اس وقت حادثہ پیش آیا، جب ایک حکومتی اہلکار نے موٹرسائیکل پر سینیٹائزر سپرے کیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد آباد میں ایک کمپلیکس کے باہر لگے چیک پوائنٹ پر رکنے والے شخص کی بائیک پر سینیٹائزر سپرے کرنے سے آگ لگ گئی جس کے بعد موٹر سائیکل سوار نے اپنی بائیک سڑک پر پھینک دی ۔ویڈیو میں وہاں موجود دوسرے اہلکار کو پانی سے آگ بجھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔