نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی تفتیش کے کیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں نیا رخ اختیار کر گیا اور مرکزی حکومت سمیت ریاستی حکومتیں بھی ایک دوسرے کے خلاف ہوگئیں۔بھارتی سپریم کورٹ اداکارہ ریا چکروتی کی جانب سے 31 جولائی کو دائر کی گئی درخواست پر سماعتیں کر رہی ہے ۔ریا کا موقف ہے کہ سشانت کے والد نے میرے خلاف پٹنہ میں مقدمہ دائر کرایا ہے جسے ممبئی منتقل کیا جائے ۔ریاست بہار نے سپریم کورٹ میں کہا تفتیش سی بی آئی کے حوالے کر دی گئی ہے اب ریا کا مقدمہ ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ممبئی پولیس کے مطابق واقعہ ہماری حدود میں ہوا اس لئے یہ معاملہ ہمیں سونپا چائے ۔مرکزی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ ممبئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ہی دائر نہیں کیا، اس لیے اسکی تفتیش کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ ریا اور ممبئی پولیس ایک طرف ہیں۔عدالت نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔