لاہور( کلچرل رپورٹر) سپرنگ کلچرل فیشن شوکے لیے ماڈل آڈیشن شروع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ’’سپرنگ کلچرل فیشن شو‘‘ کا انعقاد سکائی ریمپ اور نیلو پروڈکشن 29 فروری کو فیروزپورروڈ کے مقامی ہال میں کررہی ہے جس کے آرگنائزرنوید خان اور شاہد مرزاہیں۔گزشتہ روز ماڈلز کا آڈیشن شروع کردیا گیا جن میں نئے ماڈل لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ایونٹ آرگنائزر نوید خان نے بتایاکہ اس فیشن شومیں نیو ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع دیا جارہاہے ، گزشتہ روز آڈیشن میں آنے والے لڑکے لڑکیوں میں سے 22 ماڈلز کو فائنل کرلیا گیا جبکہ دو دن تک مزید آڈیشن جاری رہیں گے ۔شاہد مرز نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ اس سے قبل بھی ہم نے اپنے فیشن شوزمیں نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر فیشن انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ۔ 28 فروری کو اس شوکی فائنل ریہرسل کی جائیگی ۔انہوں نے مزید کہا کے سپرنگ کلچرل فیشن شو سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین موقع ہے۔