واشنگٹن (نیٹ نیوز) وائٹ ہاؤس میں سٹیٹ ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ سٹیٹ ڈنر کا اہتمام آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔تقریب میں صدر ٹرمپ اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں میلانیا ٹرمپ کا 6 ہزار ڈالر مالیت کا لباس بھی بحث کا موضوع بنا رہا۔