ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب میں ڈرون حملے سے گیس پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث آگ لگنے سے معمولی نقصان ہوا ۔سعودی وزیر توا نا ئی خالد ا لفالح نے میڈیا سے گفتگو کہا ہے کہ صبح 6بجکر 20منٹ پرالشیبہائل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھما کا خیز مواد سے لدے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔جس سے محدود پیمانے پر آگ لگی۔فوری طور پر قابو پا کر آگ کوبجھادیا گیا۔ آگ لگنے سے معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس دہشت گرد حملے کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بعد پلانٹ میں آگ لگی جسے بجھا دیا گیا۔