جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں اپیل عدالت نے مطلقہ کو گالیاں دینے والے سابقہ شوہر کو 40کوڑوں کی سزا سنادی۔ جدہ میں قائم اپیل عدالت نے مطلقہ کی جانب سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے سابقہ شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنا ئی ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مذکورہ خاتوں سے کہا ہے کہ وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہے تو اسے اس کا موقع بھی دیا جائے گا۔