ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا گیا، کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کفیلوں کو 3 تا 12 ماہ کے آپشن د یئے جائینگے ۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ہیومن ریسورسز نے سدایا کے تعاون سے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا ۔وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے تمام فیسیں سہ ماہی وصول کی جا سکتی ہیں،فیصلے میں گھریلو عملہ اور اس ضمن میں آنے والے کارکن شامل نہیں ہوں گے ۔وزارت ذاخلہ کے مطابق فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد کے بعد اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے کفیلوں کو تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ اور 12 ماہ کے آپشن دیے جائیں گے ،یہی سہولت غیر ملکی مقیم کے اہل خانہ کے اقاموں کی تجدید کیلئے بھی ہوگی،سہ ماہی تجدید کی سہولت سے کفیل اپنے کارکنوں کی ضرورت کے مطابق اقامہ تجدید کرا سکتے ہیں۔دوسری طرف محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پہلے کی طرح ابشر بزنس اور مقیم پورٹل سے رجوع کرلیا۔