ملتان (این این آئی)سعودی جیلوں میں مختلف الزامات میں قید 260 پاکستانی ڈی پورٹ ہوکر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 260 پاکستانی شہری ملتان ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے جدہ سے واپس پہنچے ،بے دخل کئے گے پاکستانی مختلف الزامات پر سعودی جیلوں میں قید تھے ۔ ملتان ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے پوچھ گچھ کے بعد تمام افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔