اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) اللہ عزوجل کے گھر کی زیارت غریب عوام کے لیے خواب بن گئی، حج 2020مزید مہنگا ہو گیا،سعودی حکومت نے ہر عازم حج پر 16 ہزارروپے (چار سو دس ریال) کی اضافی فیس لاگو کردی۔پاکستانیوں کو اب حج کی ادائیگی کیلئے تقریباً ساڑھے 5لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے ،عازمین کو 300ریال ویزہ فیس اور 110ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے ،وزارت مذہبی امور نے اضافہ حج پیکج میں شامل کردیا ،ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ویزہ اور انشورنش فیس ختم کرنے کی درخواست کی تھی جسے سعودی حکومت نے مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی حج اخراجات میں کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔