ریاض ( نیٹ نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے پہلی بار مختلف کھیلوں کی خواتین کھلاڑیوں کو مرد حضرات کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب کے سپورٹس وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اعلان کیا آئندہ ماہ ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں خواتین بھی شریک ہوں گی، ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے بتایا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے گیم ایونٹ کا آغاز 24 مارچ کو ہوگا۔سعودی عرب میں رواں ماہ ہی پہلی بار خواتین نے غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ تاش کا کھیل کھیلا تھا، ایونٹ میں خواتین نے منجھے ہوئے مرد کھلاڑیوں کو شکست بھی دی تھی۔