مکرمی !سعودی عرب میں پچھلے3 دنوں میں 37000 پاکستانی گرفتار ہوچکے ہیں۔جدھر بھی پاکستانی نظر آرہا ہے گرفتار کیا جارہا ہے۔پچھلے دو دنوں سے پاکستانی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیںحکومت وقت کو سعودی حکام سے بات چیت کرنی چاہیے۔اورہمارے پاکستانی بھائیوں کی بھر پور ہیلپ کرنی چاہئے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سعودی سفارت خانے سے رابطہ کر کے اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے لئے آواز بلند کرنی ھو گی تاکہ غریب لوگوں کی مشکل آسان ہو اور وہ اپنی روزی کی خاطر بلا خوف مزدوری کر سکیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب میں جتنے بھی پاکستانی مقیم ہیں ان کے ساتھ شانہ بشانہ ان کیساتھ کھڑی ہو۔ (رانا محمد اقرار کچاکھوہ )