مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) فلسطینی تنظیم حماس نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے ، سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی گرفتاری اور عقوبت خانوں میں ان کی بندش کو ایک سال ہوچکا ہے ۔ اس وقت فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی طرف سے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی مہمات اور مطالبات بھی جاری ہیں۔