اسلام آباد ( نیٹ نیوز)رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب اورخلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2018ء تک سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4175.32 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4090.12 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایاتھا۔یوں ایک سال کے عرصہ میں سعودی عرب میں قمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 2.083 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔