ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور امریکا کی نیول فورسز کے اشتراک سے خلیج عرب میں مشترکہ مشقیں میرین ڈیفنڈرکا آغاز ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب کی شاہی بحری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اﷲ الغفیلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ میں پانچویں میرین فلیٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ملوئی نے مشرقی فلٹ میں کنگ عبد العزیز بحری اڈے پر مشترکہ سمندری مشقوں میرین ڈیفنڈرکا افتتاح کیا۔سعودی رائل بحریہ کے کمانڈر اسٹاف لیفٹیننٹ کرنل فہد الغفیلی امریکی پٹرولنگ کشتی پر(ایم کے وی آئی)کے ساتھ پانچویں فلیٹ کمانڈر جیمز ملوی کے ساتھ تشریف لائے ۔ ان مشقوں کے منتظم بریگیڈیئر جنرل محمد بن حمید الغامدی نے وضاحت کی کہ میرین ڈیفنڈرکا مقصد سمندری تحفظ کو بڑھانا ، علاقائی پانیوں کی حفاظت کرنا ، اور فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ دیتے ہوئے سعودی رائل بحریہ اور امریکی بحریہ کے مابین جنگی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے ۔