دبئی(نیٹ نیوز) سعودی عرب نے پاکستان، بھارت اور دیگر ملکوں کے ایسے شہریوں کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزہ متعارف کرایا ہے جن کے پاسپورٹ پر برطانوی، امریکی یا شین جن ویزہ لگا ہوا ہوگا، ان افراد کو عمرہ کی ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی مگر اس ویزے پر حج نہیں کرسکیں گے ،ایسے افراد کو تمام سعودی انٹرنیشنل ائرپورٹس پر آن ارائیول ویزہ جاری کیا جائیگا مگر ان کے پاس 440 سعودی ریال ادا کرنے کیلئے کریڈٹ کارڈ ہونا چاہئے کیونکہ کیش قبول نہیں کیا جائے گا، یہ افرادایک دفعہ میں 90 روز سعودی عرب میں گزار سکیں گے اور ایک سالہ مدت میں اسی ویزے پر دوبارہ بھی سعودی عرب آسکیں گے ۔