جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچوں نے کشمیری بھائیوں سے انوکھے انداز میں اظہار یکجہتی کیا اور سمندر کی تہہ میں جا کر عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سالہ وریحہ، 11 سالہ یاسین اور 8 سالہ باصل عمر حیات نے سمندر میں 80 فٹ گہرائی میں جا کر پاکستانی پرچم لہرایا اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ اس دوران اللہ سے کشمیر کی آزادی کی دعا بھی کی، انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ تینوں پہلے پاکستانی بچے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اوپن واٹر ڈائیونگ لائسنس حاصل کیا ہے ۔ پاکستانی بچے