ریاض( نیٹ نیوز) ریما الجفالی سعودی عرب کی پہلی فارمولا ای کار ریس ڈرائیور ہیں جو فارمولا ای کار ریس میں نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ ریما 22نومبر کو ہونیوالی دو روزہ ’’جگار آئی پیس ای ٹرافی‘‘ میں حصہ لیں گی۔یہ ریس ریاض کے قریب صحرا میں ہو گی جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ای ریس میں حصہ لینے تمام کاریں الیکٹرانک ہوتی ہیں۔27 سالہ ریما کی یہ پہلی انٹرنیشنل ریس ہوگی،اس سے قبل وہ برطانیہ میں ہونیوالے ای کار ریس ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکی ہیں۔