ریاض( ویب ڈیسک) سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں خود کار طریقے سے چلنے والی بسوں کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے ۔ سعودی عرب میں بھی پہلی بار خود کار طریقے سے چلنے والی نئی گاڑیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو بسوں سے لوکل موٹرز اور ایزی مائل کمپنیوں کے اشتراک سے اس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔سمارٹ بسوں کایہ پروگرام بہت جلد ملک بھر میں پھیل جائے گا۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ٹونی چن نے کہا کہ بغیر ڈرائیور بس سروس ٹیکنالوجی اس لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ دنیا کے سامنے ہماری مصنوعی ذہانت میں کی جانے والی تحقیقات سامنے لائی جاسکیں۔